حیدرآباد۔28ستمبر(اعتماد نیوز)آج مہاراشٹر کے گورنر سی ایچ ودیا ساگر راؤ
نے سابق ریاستی وزیر اعلی پردھوی راج چوان کے استعفی کو منظور کر دیا۔دو دن
قبل کانگریس کی اتحادی پارٹی این سی پی کے
کانگریس سے رشتہ توڑ دینے پر
حکمران جماعت کانگریس اقلیت میں آگئی جس کے بعد پردھوی راج چوان نے استعفی
دے دیا۔ جبکہ دوسری جانب آج مرکزی کابینہ اجلاس میں مہاراشٹر میں صدر راج
کے نفاذ کی سفارش کی گئی۔